20 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان میں فوڈ سیکیورٹی بل پر اختلافات

ہندوستان میں حکمراں یو پی اے کی باہر سے حمایت کرنے والی ایک اہم جماعت سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ وہ فوڈ سیکورٹی بل کی موجودہ شکل کے خلاف ہیں ۔

ابنا: ہندوستان میں حکمراں یو پی اے کی باہر سے حمایت کرنے والی ایک اہم جماعت سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ وہ فوڈ سیکورٹی بل کی موجودہ شکل کے خلاف ہیں ۔گزشتہ کافی عرصے سے بیمار وزیر محنت وقار احمد شاہ کی عیادت کیلئے ایک مقامی اسپتال پہنچے ملائم سنگھ یادو نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں ایک سوال پر کہا کہ فوڈ سیکورٹی بل پر حمایت حاصل کرنے کے لئے کانگریس کی طرف سے انہیں منانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی.انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے. ہو سکتا ہے کہ مرکزی حکومت فوڈ سیکورٹی بل کو لے کر کل جماعتی میٹنگ بلائے لیکن ابھی ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲